حوالہ ہنڈی‘غیر قانونی ایکسچینج کیخلاف کریک ڈاؤن، 327 ملزمان گرفتار

 حوالہ ہنڈی‘غیر قانونی ایکسچینج کیخلاف کریک ڈاؤن، 327 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرکے 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران 267 چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران 269 مقدمات درج اور 327 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ کریک ڈاؤن میں 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جس میں غیر ملکی کرنسی کی مالیت کروڑ 12 لاکھ روپے ہے جبکہ برآمد کی گئی کرنسی میں 37 کروڑ 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے 

مزید :

صفحہ آخر -