سندھ میں پولیس سے متعلق شکایات کیلئے ڈیجیٹل نظام  متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ میں پولیس سے متعلق شکایات کیلئے ڈیجیٹل نظام  متعارف کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی)صوبہ سندھ میں جرائم کے حوالے سے پولیس سے متعلق شکایات کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،شہری پولیسنگ سے متعلق شکایات خودکار نظام کے ذریعے درج کرا سکیں گے،سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ کے ذریعے ہر شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات کا اندراج کرائے گا۔ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے، جرائم کی اطلاع دینے اور پولیس معاونت سے متعلق شکایات بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے درج کرائی جاسکیں گی۔سندھ پولیس کی سٹیزن کمپلینٹ موبائل ایپ آئندہ چند ماہ میں فعال ہوجائے گی۔

فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -