گندم درآمد سے متعلق وزیراعظم کا تنہا نہیں پوری کابینہ کا فیصلہ ہوتا ہے: کائرہ

گندم درآمد سے متعلق وزیراعظم کا تنہا نہیں پوری کابینہ کا فیصلہ ہوتا ہے: کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت میں شامل ہونے کی تجویز پر پہلے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فیصلہ کرے گی، گندم درآمدسے متعلق وزیراعظم کا تنہا نہیں بلکہ پوری کابینہ کا فیصلہ ہوتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم بحران سے متعلق فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم حکومت میں شامل نہیں ہوں گے، اگر کابینہ میں شامل ہونے کی کوئی تجویز ہے تو اس پر پارٹی بحث کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل ہونے کی تجویز پر پہلے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)فیصلہ کرے گی اس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا، لیکن بی آئی ایس پی کی سربراہی پیپلز پارٹی کو ملے گی یہ تو طے ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس وقت کسان چیخ ر ہے ہیں، ہماری جماعت کسانوں کے ساتھ ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ کسان کو اس کی سپورٹ پرائس دی جائیاور ان سے جتنی گندم خرید سکتے ہیں خرید لیں۔انہوں نے کہاکہ گندم درآمدسے متعلق وزیراعظم کا تنہا نہیں بلکہ پوری کابینہ کا فیصلہ ہوتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم بحران سے متعلق فوری تحقیقات ہونی چاہئیں، اگر کسان کا نقصان ہوا تو اگلے سال گندم کم لگائے گا۔

کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -