پاکستان اور ترکیہ کی محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہے: ترکیہ قونصل جنرل 

پاکستان اور ترکیہ کی محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہے: ترکیہ قونصل جنرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

                                                                        کراچی (سٹاف رپورٹر)ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں، ہماری محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہے،پاکستان کی ہر خوشی ہماری خوشی اور ہر غم ہمارا غم ہے اس کا مظاہرہ پوری دنیا نے مختلف مواقعوں پر دیکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈ کواٹرز پر محمد صدیق میمن اسکاوٹس آڈیٹوریم میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خدمت انسانیت میں ترکیہ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آتا ہے اور اس سلسلے میں ترکیہ ہر سال 14بلین ڈالر خرچ کرتا ہے، دنیا کے ہر ملک میں ہمارے ادارے ٹیکا کا ایک دفتر موجود ہے جبکہ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد میں ٹیکا کے دو دفاتر کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے برادر ملک ترکیہ کے بے حد مشکور ہیں جنہو ں نے پاکستان میں سندھ اسکاوٹس کو منتخب کرکے عالمی معیار کی ریسکیو کی تربیت فراہم کررہے ہیں اور یہ سلسلہ مسقتبل میں بھی جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی محسوس ہوئی کہ ریسکیو کی کی اس ٹریننگ کے بعد سندھ میں اس کا ادارہ قائم کیا جائے گا جو کہ خدمت انسانیت میں پیش پیش ہوگا۔ ترکیہ کے ادارے ٹیکا کے پاکستان میں سربراہ خلیل ابراہیم بصران کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے اس راستے پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور ٹیکا کا سفر ایک ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید گرمی میں نگر پارکر کے کرونجھر ماونٹین پر ہونے والی سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ میں اسکاوٹس کی بھر پور دلچسپی دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اسکاوٹس خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں، صوبائی اسکاوٹس سیکریٹری سید اختر میر نے کلمات استقبالیہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ریسکیو سروسز کے حوالے سے آئی ایچ ایچ ایک معروف ادارہ ہے جس کے ٹرینر ز سندھ کے اسکاوٹس کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کررہے ہیں جس پر میں ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو، پاکستان میں ٹیکا کے سربراہ خلیل ابراہیم، صوبائی اسکاوٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ، چیف پیٹرن محمد صدیق میمن، کمشنر میر پورخاص ڈویژن، ڈائریکٹر ایجوکیشن میر پور خاص ڈویژن، ٹورزم ڈیپارمنٹ اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں اور ایجنسیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،صوبائی خازن محمد حسین مرزا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ کی موثر ڈاکو منٹری بنانے پر سید طلحہ میر کی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا جبکہ تقریب میں مہمانان گرامی میں سووئیرز شیلڈز جبکہ شرکاٹریننگ کو شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔