کراچی دودھ کی قیمت میں  10روپے اضافہ کر دیا گیا

کراچی دودھ کی قیمت میں  10روپے اضافہ کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر )کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ناگوری شاپس پر فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیاتھا۔انہوں نے کہاتھاکہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا اضافہ بہت جلد متوقع ہے۔مبشر قدیر عباسی کے مطابق دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت، مویشیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیاگیاہے۔ضروری ہے کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔