شبقدر میڈیا سنٹر کے سالانہ انتخابات، سید نادر شاہ باچا لگا تار 10ویں مرتبہ صدر منتخب

  شبقدر میڈیا سنٹر کے سالانہ انتخابات، سید نادر شاہ باچا لگا تار 10ویں مرتبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    شبقدر(نمائندہ پاکستان)شبقدر میڈیا سنٹر کے سالانہ انتخابات، سید نادر شاہ باچا لگا تار 10 ویں مرتبہ صدر منتخب۔ اخونزادہ محمد آیاز چیرمین، حاجی طارق نذیر وائس چیرمین، سیراج حلیم زئی جنرل سیکرٹری، سجاد اسد مٹہ نائب صدر، حسن خان سینئیر نائب صدر، نصرو اللہ نائب صدر دوم، رحمان گل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سنی وقار پریس سیکرٹری  اعجاز خان فنانس سیکرٹری اور عابد علی اورکزئی جائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نو منتخب کابینہ ارکان نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے سینئیر قانون دان فیاض خان ایڈووکیٹ کو شبقدر میڈیا سنٹر کا لیگل ایڈوائزر مقرر کر دیا  سرپرست اعلی، آفس سیکرٹری سمیت چار عہدے خالی قرار دئیے گئے جس پر تعیناتی بعد میں ہو گی۔ انتخابی اجلاس زیر صدارت روزنامہ آج کے نمائندہ خصوصی اخونزادہ محمد آیاز منعقد ہوا جسمیں شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں نے شرکت کرکے بھرپور حصہ لیا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ شبقدر میڈیا سنٹر کے سالانہ انتخابات میں لگاتار  10 ویں مرتبہ صدر منتخب ہونے والے سینئیر صحافی سید نادر شاہ باچا نے اپنے ہمراہ منتخب کابینہ ارکان کو ہار پہنا کر مبارک باد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں بھائیوں نے مسلسل 10 ویں مرتبہ مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے صدر منتخب کیا ان شاء اللہ میں شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں اور عوامی حلقوں کے اعتماد پر پورا اترونگا اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور صحافتی اقدار کے فروغ کو بروئے کار لاکر صحیح معنوں میں عوامی مسائل اور مشکلات اجاگر کرینگے اور صحافتی اصولوں کے مطابق شبقدر کے تمام علاقوں کے عوامی مسائل اور مشکلات اقتدار کے ایوانوں اور متعلقہ اداروں کے اعلی حکام تک پہنچائیں گے اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے  انتخابی اجلاس کے آخر میں ملک کی سلامتی ترقی و خوشحالی اور شہید صحافیوں کی بلند درجات کیلئے دعا کی گئی