پیپلز پارٹی سے کیے گئے وعدے پورے کرتی ہے: شازیہ مری

پیپلز پارٹی سے کیے گئے وعدے پورے کرتی ہے: شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    سانگھڑ(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطامری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوام سے جو وعدے کرتی ہے وہ پورے بھی کرتی ہے۔نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن مہم کے دوران سانگھڑ کی عوام کیلئے  این آئی سی وی ڈی اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا اب حکومت کے قیام کے بعد اس پر عملی کام شروع کردیا ہے۔اسپتال کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے بہت جلد اسپتال کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا ہم عوام کی ترجمانی کرنے والے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں اور ہم سانگھڑ میں ایسا پریس کلب دیکھنا چاہتے ہیں جہاں صحافی آزادی سے کام کرسکیں، انہیں کسی سے ڈکٹیشن نہ لینی پڑے اور وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کا ترجمان ناہو۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہم تنقید سننے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔شازیہ عطامری نے نیشنل پریس کلب کو نئی عمارت بناکر دینے اور پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔شازیہ عطا مری نے کہاکہ جن صحافیوں نے صحافت اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں ہماری حکومت ان صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔تقریب سے نیشنل پریس کلب کے صدر غلام مصطفی ترین،اشفاق سلہری،ایڈووکیٹ ملک سلیم اور سینئر صحافی الیاس انجم نے بھی خطاب کیا۔