میر پور خاص: ہرن کے بچوں   کی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

میر پور خاص: ہرن کے بچوں   کی اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپورخاص(ین این آئی)پولیس نے میر پور خاص کے علاقے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ہرن کے بچوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس حکام کے مطابق انہوں نے بروقت کارروائی کر کے ہرن کے 2 بچے برآمد کیے ہیں، جو تھرپارکر سے اسمگل کیے جا رہے تھے۔پولیس حکام نے کہاکہ ہرن کے 2 بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔