بلدیاتی ملازمین اور پیشنرز کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز میئر کراچی ارسال 

بلدیاتی ملازمین اور پیشنرز کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز میئر کراچی ارسال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کراچی(پ ر)23 ہزار سے زائد کے ایم سی و ڈی ایم سیز پینشنرز کی ماہوار پینشن کے ایم سی سے ہرماہ یقینی بنانے،کالعدم ڈی ایم سیز وٹی ایم سیزکے ریٹائر ووفات پاجانے والے ملازمین انکی بیواؤں کی پینشن واجبات کی ادائیگی اور دیگر مطالبات کی منظوری کیلیے دیئے جانے والے دھرنیپر  ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی جانب سے یونین نمائندوں کودھرنا ختم کرکے مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔اس سلسلے انہوں نے   مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے ان سے تحریری تجاویز طلب کیں تاکہ ان مطالبات پر جلد از جلد فیصلہ لیا جاسکے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔ مذاکرات میں طے ہونے کے بعد آج میونسپل ورکرزٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے اپنے دستخط سے 12 نکات پر مشتمل تجاویز تحریری طور پر میئر کراچی،ڈپٹی میئرکراچی کے دفتر میں جمع کروادیں جبکہ میٹروپولیٹن کمشنر سید افضل زیدی اور فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی نایاب سعید سے ملاقات کرکے سیدذوالفقارشاہ نے انکو پیش کردیں۔ سیدذوالفقارشاہ نے اس موقع پر میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایک ہفتہ تک تجاویز پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیش رفت کا انتظار کیا جائے گا۔پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں میں سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مسائل خالصتاً کے ایم سی ٹی ایم سیز کے ریٹائرملازمین اور وفات یافتہ ملازمین کی بیواؤں کے ہیں۔ اسے سیاسی مسئلہ یا انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔سیاسی مسئلہ بن جانے سے ماحول کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ریٹائر ملازمین اور مرحوم ملازمین کی بیواؤں کو مذید ایک ہفتہ پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مسائل کے سلسلے میں جلد ایک نمائندہ وفد اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی قائد چوہدری منظور حسین سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کرے گا۔