ٹریفک پولیس کی شہر بھر میں  تجاوزات کیخلاف کارروائیاں 

ٹریفک پولیس کی شہر بھر میں  تجاوزات کیخلاف کارروائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 52 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت کینٹ سیکٹر میں آپریشن کے دوران 52 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔