فیصل آباد، پنسار کی پھکی کھانے سے خاتون 4بچیوں سمیت جاں بحق

فیصل آباد، پنسار کی پھکی کھانے سے خاتون 4بچیوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         فیصل آباد سرگودھا(این این آئی)فیصل آباد میں پنسار کی پھکی کھانے سے ماں، 3 بیٹیاں اور بھتیجی جاں بحق ہوگئیں، پولیس کے مطابق ماں اور بچیوں نے پیٹ کے درد کیلئے دوائی لی تھی میڈیاکے مطابق فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے علاقہ بستی جمو دلو میں پُراسرار طور پر جاں بحق ہونے والوں میں ماں شمیم اس کی بیٹیاں فرزانہ، مسکان، رخسانہ اور بھتیجی اقصیٰ شامل ہیں۔خاتون شمیم اور 4 کم سن بچیوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق مقدمہ شمیم کے شوہر مظہر علی کی مدعیت میں پنسار کی دکان مالک عبدالوہاب کے خلاف درج کیا گیا ایف آئی آر کے مطابق بچیوں کو نزلہ زکام ہونے کی وجہ سے خاتون شمیم پنسار عبدالوہاب کی دکان سے پھکی خرید کر لائی، خاتون اور چاروں بچیوں نے پھکی ملا کر دودھ پیا تو سب کی حالت بگڑ گئی ایف آئی آر میں دئیے بیان کے مطابق حالت بگڑنے پر متاثرہ خاتون اور بچیوں کو فوری ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکیں پولیس نے بتایا کہ ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کر لیا  واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب نے اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی سی پی او اور ڈی آئی جی فیصل آباد نے وقوعہ پر پہنچ کر تمام پہلوؤں پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ہلاکتیں