لاہور‘ پہلی جیپ ریلی‘ سی بی ڈی میں شاندار فلیگ آف تقریب

لاہور‘ پہلی جیپ ریلی‘ سی بی ڈی میں شاندار فلیگ آف تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)  لاہور شہر کی پہلی جیپ ریلی کی شروعات پاکستان کے پہلے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) میں منعقدہ ایک شاندار فلیگ آف تقریب (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

سے ہوئی۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کی مشترکہ کاوش اور سی بی ڈی پنجاب کے تعاون سے منعقد ہونے والے ایونٹ  پاکستان کی موٹرسپورٹ اور سیاحت کے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ لاہور پرائم میں منعقدہ لاہور راوی ریلی کراس کے نام سے ریلی کی فلیگ آف تقریب مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت تھی۔ سی بی ڈی پنجاب نے پورے علاقے کو ریس فلیگس اور بینرز سے مزین کررکھا تھا۔ تقریب کے معزز مہمان خصوصی، سی بی ڈی پنجاب کے سی او او اور آر یو ڈی اے بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ تھے۔ سی او او سی بی ڈی پنجاب کے ہمراہ سیکرٹری ٹورازم پنجاب راجہ جہانگیر انور،سی بی ڈی پنجاب، روڈا، اور ٹی ڈی سی پی کے دیگر اعلی افسران اس موقع پر موجود تھے۔اس ریلی میں سی بی ڈی پنجاب نے ٹیم سی بی ڈی پنجاب کے اپنے ریلی ٹرک کے ساتھ ریلی میں شرکت کا اعلان کیا۔پاکستان بھر سے نامور ریلی ڈرائیورز، بشمول سنیل منج، رونی پٹیل، صاحبزادہ سلطان، عقیل احمد شیراز خوانی، ٹیم ایشیا اور ملتان ریسنگ کلب جیسی ٹیمیں، فلیگ آف کی تقریب میں اکٹھے ہوئے۔ جنہوں نے چیلنجز  سے بھرپور مشکل ریس ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ریلی میں خواتین ڈرائیورز بھی حصہ لے رہی ہیں جن میں سلمی مروت خان، زلیخا، اور لائبہ خان لودھی شامل ہیں۔