مدینہ ٹاؤن میلسی‘گیس اخراج سے زور دار دھماکہ‘دو خواتین شدید زخمی

مدینہ ٹاؤن میلسی‘گیس اخراج سے زور دار دھماکہ‘دو خواتین شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نمائندہ پاکستان)مدینہ ٹاؤن میں گیس سلنڈر لیکیج سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے اطراف کے درودیوار لرز اٹھے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی  دو خواتین (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

شدید زخمی ہوگئیں تفصیل کے مطابق دبئی میں روز گار کے سلسلے میں مقیم حاجی طاہر خان غوری کی بیوی فرزانہ طاہر عمر 55 سال  اور بیٹی تسمیہ طاہر عمر 19 سال  مدینہ ٹان میلسی میں رہائش پذیر ہیں گزشتہ شب گیس سلنڈر لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اور ساتھ ہی یو پی ایس بیٹری بھی دھماکے سے پھٹ گئی دونوں ماں بیٹی جھلس گئیں اور مکان کی دیواریں دروازے کھڑکیاں دھماکے سے کھنڈر بن گئے ماں بیٹی کو اہل علاقہ 1122 سروس نہ پہنچنے کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا جہاں 1122 کے جوان فرضی طور پر آئے اور فوٹو سیشن کے بعد واپس چلے گئے جبکہ زخمی عورت فرزانہ طاہر کو ڈیوٹی ڈاکٹر نے ملتان ریفر کردیا جبکہ بیٹی تسمیہ طاہر کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا جبکہ مریضہ کے رشتے دار وسیم خان غوری سرفراز خان غوری اور سلمان خان غوری کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے سے رات دو بجے تک ایمبولینس کے لئیے ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال کو کال کرتے رہے جنہوں کافی وقت کے بعد کال اٹینڈ کی اور سیخ پا ہوگئے جبکہ 1122 کے ڈیوٹی پر مامور عملہ بار بار ایک ہی بات کہتا رہا ایم ایس کی کال پر ایمبولینس آئے گی میڈیا نمائندگان کی مداخلت پر ڈاکٹر مظہر اقبال ایم ایس نے دفتر 1122 کال کی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر دانش وہاڑی سے اجازت دیں گے تو ایمبولینس آئے گی لواحقین اور اہل علاقہ کے مطابق ڈاکٹر دانش کے ایم ایس کی کال اٹینڈ نہ کی اور دونوں محکمے ایک دوسرے پر ٹالتے رہے جبکہ مریضہ کو پرائیویٹ ایمبولینس کے زریعے ملتان نشتر ہسپتال لے جایا گیا۔