گرمی کی لہر‘ڈائریا پھیلنے کا خدشہ ڈی جی ہیلتھ کا حکام کو مراسلہ

گرمی کی لہر‘ڈائریا پھیلنے کا خدشہ ڈی جی ہیلتھ کا حکام کو مراسلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب نے گیسٹرو اینٹرائٹس اور ڈائریا کے مرض کے پھیلاو کے خدشہ کے نتیجے میں خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں اس ضمن میں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 انہوں نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے جاری کردہ مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ گرمی کی لہر اب تیز ہو گئی ہے اور گرمی میں لوگ زیادہ تر ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ایسے میں مضر صحت مشروبات انسانی صحت کے لئے برا اثر چھوڑتے ہیں اور مضر صحت مشروبات اور کٹے گلے سڑے پھلوں کے استعمال کی وجہ سے گیسٹرو اینٹرائٹس اور ڈائریا کا مرض تیزی سے پھیلتا ہے اس لئے محکمہ صحت روزانہ کی بنیاد پر ٹی ایم اے،واسا کے ساتھ معاون کرے کے پینے کے صاف پینے کی فراہمی کو یقینی بنائے واٹر فلٹریشن پلانٹس میں صفائی اور کلورینیشن کی جائے ضلعی انتظامیہ کو سفارش کی جائے کہ وہ کٹے گلے سڑے پھل مضر صحت مشروبات غیر معیاری آئس کریم اور دیگر اشیا کی فروخت کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کے نفاذ کے لئے لکھے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں او آر ایس،آئی وی ڈرپس،اینٹی بائیوٹک ادویات کا وافر سٹاک موجود رہے ہوٹلوں،ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے اور عوامی آگہی کے لئے بھی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے جسمیں لوگوں کو بتایا جائے کہ وہ غیر معیاری اشیا خوردو نوش اور مضر صحت مشروبات کے استعمال سے کس حد تک بیمار ہو سکتے ہیں اور وہ کیسے ان امراض سے بچ سکتے ہیں