لودھراں‘راستہ تنازعہ پر چچاز اد کی فائرنگ‘ نوجوان قتل

لودھراں‘راستہ تنازعہ پر چچاز اد کی فائرنگ‘ نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) چک نمبر 36 ایم میں راستے کے تنازعہ پر   چچا زاد بھائی کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا  ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او کامران ممتاز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موقع ملاحظہ کیا اور ڈی پی او  نے  مقتول اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی بتایا گیا ہے کہ چک 36 ایم میں راستے کے تنازعے پر چچازاد بھائی کی(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 فائرنگ سے محمد حسین عرف  ثقلین شاہ جانبحق ہو گیا  مقتول کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عارف کو بیٹے سرفراز سیمت حراست میں لے لیا جبکہ ملزم فاروق فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق فرار ملزم فاروق کی گرفتاری کے لئے ٹیم ٹشکیل دے دی گئی ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا مران ممتاز نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔