گندم خریداری سکینڈل کو جلد ازجلد انجام تک پہنچایا جائے‘ صدیق خان بلوچ 

گندم خریداری سکینڈل کو جلد ازجلد انجام تک پہنچایا جائے‘ صدیق خان بلوچ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لو دہراں (نمائندہ پاکستان)حکومت کسانوں کی گندم کا ایک ایک دانہ خریدے کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔میں بھی کاشتکار ہوں اسلئے اپنے کسان(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 بھائیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں یہ بات  لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ممبر قومی اسمبلی محمد صدیق خان بلوچ نے بیمار پرسی کے لئے آنے والو کسان کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہی انھوں نے کہا کے پاسکو نے جو لوٹ مار شروع کی ہوئی ہے باردانہ نو سو روپے فروخت کرنے کی اسے فوری طور پر روکا جائے اعلی انتظامی آفیسرز کی زیر نگرانی باردانہ تقسم کیا جائے انھوں نے مزید وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے گندم خریداری سکینڈل کو جلد از جلد منتقی انجام تک پہنچایا جائے اور جو لوگ بھی اس میں ملوث ہوں انھیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے انھوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کے محکمہ خوراک کو بھی جلد از جلد خریداری کے احکامات جاری کیے جائیں اور باردانہ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے کپاس کی کاشت شروع ہو چکی ہے کسان مالی مشکلات کا شکار ہے اگر گندم خریداری فوری طور پر نہ کی گئی تو کپاس کاشت کرنا مشکل ہو جائیگا۔