پاسکو کاشتکاروں کو تنگ کرنے میں سب سے آگے‘ عبدالرحمان کانجو

پاسکو کاشتکاروں کو تنگ کرنے میں سب سے آگے‘ عبدالرحمان کانجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لو دہراں (نمائندہ پاکستان)سابق وزیر داخلہ عبد الرحمن خان کانجو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پاسکو نے عوام کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں 

(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 چھوڑی کاشتکار پریشان پھر رہے ہیں کسی کو باردانہ نہیں دیا جا رہا بلکے مڈل مین کو نوازا جارہا ہے میں خود بھی کاشتکار ہوں میں نے حکام بالا کو اس لوٹ مار سے سے آگاہ کیا ہے جسکا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ گندم بہرحال باہر سے منگوائی گئی گندم کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جسکا وزیر اعظم پاکستان نے سخت نوٹس لیا ہے اور ایک اعلی سطح کمیٹی قائم کی ہے جو بہت جلد رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو پیش کریگی جسکی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کے حکومت پنجاب نے بھی گندم کے بحران کو حل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دئے ہیں قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کاشکاروں کے مسائل سے آگاہ ہیں انشا اللہ آئندہ دو تین دن میں مسلے پر قابو پالیا جائیگا جسکے لئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا ہے سابق وزیر مملکت نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے میں اپنے کاشکاروں کے ساتھ کھڑا ہوں محکمہ پاسکو کو چاہیے اپنا قبلہ درست کرے۔