ڈاکوؤں کی بوریوالا چیچہ وطنی روڈپر ناکہ لگاکرلوٹ مار‘غفلت پر ایس ایچ او معطل

ڈاکوؤں کی بوریوالا چیچہ وطنی روڈپر ناکہ لگاکرلوٹ مار‘غفلت پر ایس ایچ او معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گگومنڈی(نامہ نگار)ڈاکووں نے بوریوالا چیچہ وطنی روڈپرناکہ لگاکرلوٹ مار کی۔ تعاقب پرڈاکووں نے فائرنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ اوتھانہ شیخ فاضل افتخارڈوگرنفری کے ہمراہ سرکاری(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

 گاڑی پر دوران گشت چک نمبر134۔ ای بی کے نزدیک فرید چوک میں موجودتھاکہ مشکوک موٹرسائیکل کورکنے کا اشارہ کیاتونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پراندھادھندفائرنگ کردی فائرنگ سے پولیس کی گاڑی چھلنی ہوگئی جبکہ ایس ایچ اوسمیت گاڑی میں موجودپولیس اہلکارمحفوظ رہے تھوڑی دیربعدہی انہی ڈاکووں نے تھانہ شیخ فاضل کی حدودسوپل کے نزدیک بوریوالاچیچہ وطنی روڈپرناکہ لگاکرٹرک ڈرائیورسمیت متعددافرادسے لاکھوں روپے لوٹ لئے اورآسانی سے فرارہوجانے میں کامیاب ہوگئے غفلت برتنے پرڈی پی اووہاڑی نے ایس ایچ اوتھانہ شیخ فاضل افتخارڈوگر کومعطل کرکے کلوزٹولائن کردیاہے