فیلڈ ہسپتال منصوبے سے غریبوں کو ریلیف ملے گا‘ افتخارنذیر 

فیلڈ ہسپتال منصوبے سے غریبوں کو ریلیف ملے گا‘ افتخارنذیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)فیلڈ ہسپتالوں کا قیام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا انقلابی اقدام ہے، وزیر اعلی پنجاب نے فیلڈ ہسپتال شروع کرواکے پنجاب کی غریب عوام کے دل جیت لیے ہیں، جس کی بدولت عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر آسکیں (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

 گیں، گھروں میں مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز بھی لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمن رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ضیاالرحمن نے کیا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اپنے والد قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں، چند ہفتوں میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیم صحت صفائی زراعت کی ترقی کے لیے احسن اقدامات اٹھا کر عوام کے دلوں میں گھر کرلیا ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کی ترقی عوامی فلاح و بہبود مسائل کے حل کے لیے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہیں جو قابلِ تعریف ہیں۔