خانیوال: جوہڑ میں گر کر دو بچے جاں بحق‘ والدین کو سکتہ

خانیوال: جوہڑ میں گر کر دو بچے جاں بحق‘ والدین کو سکتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(نامہ نگار)گندے پانی کے جوھڑ جوہڑمیں گرکر ریسکیو 1122 نے ریسکیو آپریشن کرکے بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانب نہ ہوسکے۔تفصیل کے مطابق بارونق رہائشی علاقوں گلزار ابراہیم اور نظام کے وسط میں ان علاقوں کا سیوریج کا گندا پانی کئی فٹ گہرے گندے پانی کے جوھڑمیں جمع ہوتا ہے جہاں  ریسکیو 1122 کو اہل علاقہ نے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

اطلاع دی کہ دو بچے اس گندے پانی کے جوہڑ میں گر گئے ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 نے آپریشن کے بعد دونوں بچوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا مگر دونوں بچے جانبر نہ ہوسکے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ہیں جہاں سے وہ ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت8 سالہ  حسین ولد اسد اور 12سالہ فہد ولد اسلم کے. ناموں سے ہوئی دونوں نظام آباد کے رہائشی تھے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فضا سوگوار ہوگئی۔