روجھان‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈمپر ڈرائیور قتل 

روجھان‘ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈمپر ڈرائیور قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روجھان(نمائندہ پاکستان ) ڈکیتی واردات مزاحمت پر ڈمپر کا ڈارئیور قتل کردیا گیا ورثا نے سندھ پنجاب کی اہم شاہراہ شاہوالی چوک پوسٹ کے قریب بند کردی ایس ایچ او کی کوشیش سے گھنٹوں بعد روڈ کھول دی گئی تفصیل کے مطابق باڈر ملٹری پولیس کی حدود  سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے دولی چوکی کے قریب لیز اٹھانے والے ڈمپر کو مسلح ڈکیتوں نے ڈکیتی کی نیت سے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 روک لیا اور ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ڈکیتوں نے ڈمپر کے ڈارئیور ممتاز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور مسلح ڈکیت قتل کے بعد پہاڑی علاقوں میں روپورش ہوگئے جبکہ ڈمپر کے ڈارئیور کے قتل پر اسکے ورثا نے انڈس ہائی وئے چیک پوسٹ شاہوالی کو بلاک کردیا اور ڈکیتی کی واردات اور قتل پر شدید احتجاج کیا روڈ بلاک ہونے سے سندھ پنجاب کی گاڑیاں رک گء  ورثا کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ڈارئیوروں کو امن دینے اور سفر کو محفوظ بنانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں انھوں نے کہا کہ ڈکیتوں کی وارداتوں کا وزیراعظم شہباز شریف نوٹس لیں اور امن وامان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائے اور ڈمپر ڈارئیور ممتاز کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاہم ایس ایچ او گوٹھ مزاری کی کوشیش سے مظاہرین نے کء گھنٹوں بعد روڈ کھول دی اور گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہوگء  اس موقع پر پولیس زرائع کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اور قتل کی واردات باڈر ملٹری پولیس کی حدود میں ہوئی ہے اس لیے ڈکیتی اور قتل کی واردات کا مقدمہ باڈر ملٹری پولیس کریگی