گڑھا موڑ‘لائیوسٹاک‘ حلقہ مجسٹریٹ کا چھاپہ‘ 1600بوری بار دانہ برآمد 

گڑھا موڑ‘لائیوسٹاک‘ حلقہ مجسٹریٹ کا چھاپہ‘ 1600بوری بار دانہ برآمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

میلسی(نمائندہ پاکستان)گڑھاموڑ میں خالی باردانہ ناجائز سٹور  برانچ کی نشاندھی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک میلسی اور حلقہ مجسٹریٹ نے 1600 بوری برآمد کر کے(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

 گودام سیل کر دیا ہے تفصیل کیمطابق  گڑھاموڑ میں ناجائز باردانہ کی تقسیم پر حلقہ مجسٹریٹ نے کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے سپیشل برانچ چوہدری ندیم اورزاہد بخآری میلسی کی نشاندھی پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک میلسی مسعود بابر اور حلقہ مجسٹریٹ محمد عاصم نے غلہ منڈی گڑھاموڑ چک نمبر 100 ڈبلیو بی کے مڈل مین عدنان نامی آڑھتی کے گودام پر چھاپہ مار کر 1600 بوری خالی باردانہ برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک میلسی مسعود بابر اور حلقہ مجسٹریٹ محمد عاصم نے کہا کہ ناجائز طریقہ سے خالی باردانہ سٹاک کرنے والے مڈل مین کے خلاف کاروائی جاری رکھیں گے اور کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے تاکہ کاشتکار اپنی گندم کنٹرول ریٹ پر فروخت کر سکے کاشتکاروں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔