پاسکو بار دانہ بیوپاریوں کو فروخت کرنے کا انکشاف 

پاسکو بار دانہ بیوپاریوں کو فروخت کرنے کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)ڈی جی ایم پاسکو سفیان اکرم کے خلاف تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈی جی ایم کی آشیر باد پاسکو زون علی پور جتوئی کے تمام سنٹروں پر کاشتکاروں کو باردانہ دینے کی بجائے آڑھتیوں کو 700 کے حساب سے فروخت کردیا گیا، پولیس تھانہ شہر سلطان نے اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر ڈی جی ایم پاسکو سفیان اکرم، انچارج سنٹر ڈمر(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 والا، پرویز خان، اور ملتان کے آڑھتی عبدالغفور گجر چک نمبر 11 ایم آر بدر منیر جے خلاف تھانہ شہر سلطان میں مقدمہ نمبری 498/24 درج کرلیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر جتوئی طارق ملک نے عوامی شکائیت پر پاسکو سنٹر ڈمر والا کا دورہ کیا جہاں پر دو ٹرک ملتان سے گندم اتارنے ائے تھے یہ کہ سنٹر انچارج پرویز نے مقامی زمیندار اور کسانوں کو باردانہ فراہم کرنے جی بجائے ملتان کے آڑھتی کو 700 روپیہ فی بوری فروخت کر دی تھی اسی طرح شہر سلطان کے سنٹر انچارج مطیع اللہ، چوک پرمٹ جے سنٹر انچارج ملک احسن، میر ہزار خان کے سنٹر انچارج بسمہ اللہ خان، اور بہار شاہ سنٹر انچارج سید رمیض راجہ نے کسانوں کو باردانہ فراہم نہیں کیا بلکہ دیگر اضلاع کے بیوپاریوں کو باردانہ فروخت کیا گیا ہے زمیندار رانا عمیر یاسین، کسان ونگ کے صدر جام اللہ بخش ٹانوری سردار اقبال خان گوپانگ، حاجی نور محمد گوپانگ، میاں نصراللہ چھجڑہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے پاس سنٹر انچارج کی بوریاں فروخت کرنے کے مکمل ثبوت ہیں، رابط پر ملک احسن، پرویز خان نے کہا کہ ہمیں جو حکم افسران سے ملتا ہے اس کے مطابق عمل کرتے ہیں، جب پرویز خان سے ملتان کے آڑھتی کو باردانہ فراہم کرنے جا پوچھا گیا تو پرویز خان نے کہا کہ مجھے وزیر اعلی پنجاب کے آفس سے کال آئی تھی۔