ہوٹلوں‘بیکریوں‘میٹ شاپس کی چیکنگ‘جرمانے‘وارننگ

ہوٹلوں‘بیکریوں‘میٹ شاپس کی چیکنگ‘جرمانے‘وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملتان میں معروف ریسٹورنٹس، میٹ شاپس اور بیکریوں کی انسپکشن کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کچن ایریا میں ایکسپائرڈ اجزا کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات پر گلگشت کالونی میں معروف ریسٹورنٹ کو 5 لاکھ(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار، ایکسپائرڈ بیکری آئٹمز کی موجودگی پر گلشن مارکیٹ میں معروف ریسٹورنٹ کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح بدبودار اور باسی گوشت برآمد ہونے پر بستی خیر پور شجاع آباد میں میٹ شاپ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ کارروائی کے دوران سینکڑوں کلو گرام غیر معیاری گوشت تلف کردیا گیا۔ اس کے علاہ بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ، ممنوعہ چائنہ نمک کے استعمال پر 2 بیکریز کو 55 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ بزنس مالکان کو چاہیے خوراک کی تیاری کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔