وزیراعلیٰ پنجاب متحرک‘غریبوں کو مفت ادویات کی فراہمی احسن اقدام سابق صوبائی وزیر ملک احمد یارہنجرا 

وزیراعلیٰ پنجاب متحرک‘غریبوں کو مفت ادویات کی فراہمی احسن اقدام سابق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات وچئیرمین وزیراعلی انیشیٹو کمیٹی ملک احمدیارہنجرا نے کہا ہے کہ غریب

(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)

 عوام کو مفت ادویات فراہم کرنا وزیراعلی پنجاب کا احسن اقدام ہے،گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام مفت ادویات سے محروم رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کررہی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  گزشتہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام ادویات سے محروم رہی ہے اب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی دہلیز تک مفت ادویات کی فراہمی کا جو اقدام اٹھایا ہے یہ بہت زبردست فیصلہ ہے جہاں اس فیصلے سے عوام کو مفت ادویات دستیاب ہونگی وہیں کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی اورمریضوں کو وقت سے پہلے ان کے گھر ادویات فراہم کی جائیں گی جس سے ہسپتالوں پہ بھی بوجھ کم ہوگا اور مریض بھی گھر بیٹھے اس سہولت سے مستفید ہونگے