معروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ‘ڈیرہ غازیخان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

معروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ‘ڈیرہ غازیخان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلسی (نامہ نگار)معروف شاعر سید محسن نقوی کی سالگرہ 5 مئی (بقیہ نمبر25صفحہ7پر)

2024 بروز اتوار  کو ان کے چاہنے والوں نے منائی۔وہ 5 مئی 1947  کو ڈیرہ  غازی خان میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام سید چراغ حسین شاہ ہے جن کا شجرہ نسب پیر شاہ جیونہ رح سے ملتا ہے۔محسن نقوی کا پیدائشی نام غلام عباس تھا۔ابتدائی تعلیم سے گریجویشن تک انہوں نے ڈیرہ غازی خان سے تعلیم حاصل کی ایم اے گورنمنٹ کالج ملتان سے کی۔کم عمری سے شاعری کا آغاز کیا پہلی کتاب بند قبا شائع ہوتے ہی شہرت عروج تک جا پہنچی پھر ان کے دیگر شعری مجموعے برگ صحرا،عذاب دید،طلوع اشک،ریزہحرف،موج ادراک،خیمہ  جاں،رخت شب،ردائے خواب،فرات فکر،"میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی،شامل ہے ان کی ساری شاعری ان کے دوکلیات میں شامل کی گئی ہے جنہیں معروف شاعر اور ادارہ  ماورا  کے مالک جناب خالد شریف نے اہتمام سے شائع کیا ہے۔وہ ایک شاعر کے علاوہ خطیب بھی تھے جنہیں 15 جنوری 1996 کو ان کے دفتر کے باہر فائر نگ سے شہید کر دیا گیا ان کی عمر اس وقت بمشکل 50 برس تھی۔انہیں 45 گولیاں لگیں ان کی نماز جنازہ لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں ہوئی انہیں کر بلا شریف ڈیرہ غازی خان میں سپرد خاک کیا گیا ۔