کسانوں کو ریلیف فراہمی ، حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں : بیر سٹر سیف

کسانوں کو ریلیف فراہمی ، حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں : بیر سٹر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            پشاور(سٹاف رپورٹر )صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور ٹولے نے 98 ارب روپے کی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی جس سے واضح ہے کہ وفاق میں جعلی حکومت بننے کے بعد بھی گندم کی درآمد کاسلسلہ جاری رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم سکینڈل کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ امر واضح ہے کہ اپریل میں گندم کس کے کہنے پر درآمد کیا جاتارہا، وفاق کی غلط پالیسوں کی وجہ سے درآمدی گندم 820 روپے فی کلو میں پڑی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانے کے باوجود پی ڈی ایم ٹوسرکار کے پاس کسانوں کوریلیف دینے کے لیے کوئی پلان نہیں، مینڈیٹ چورٹولے کی غلط پالیسوں کی وجہ سے بیچارے کسان رل گئے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گندم سکینڈل کی گونج میں فارم 47 کی جعلی حکومت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -