بہترین معاشی پالیسی کے نتیجے میں استحکام پیدا ہورہا ہے،پچھلے 10ماہ سے ملکی کرنسی میں استحکام آیا ، وفاقی وزیر خزانہ 

 بہترین معاشی پالیسی کے نتیجے میں استحکام پیدا ہورہا ہے،پچھلے 10ماہ سے ملکی ...
 بہترین معاشی پالیسی کے نتیجے میں استحکام پیدا ہورہا ہے،پچھلے 10ماہ سے ملکی کرنسی میں استحکام آیا ، وفاقی وزیر خزانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بہترین معاشی پالیسی کے نتیجے میں استحکام پیدا ہورہا ہے،پچھلے 10ماہ سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہیں،معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈ ہے،پرائیویٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا چاہئے آگے بیٹھنا چاہئے ہم وزرا اور بیوروکریٹس کو پیچھے بیٹھنا چاہئے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے،توانائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے،پچھلے دس ماہ سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے،بہترین معاشی پالیسی کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کیلئے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں،معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔