مخصوص نشستوں کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

مخصوص نشستوں کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل ...
مخصوص نشستوں کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل پرسپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں،الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،سپیکر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔