سوشل میڈیا کیلئے قانون موجود نہیں لیکن اتھارٹی بنا دی گئی،جو اتھارٹی بنانی ہے وہ بناتے نہیں، جسٹس اطہرمن اللہ کے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام  سے متعلق کیس میں ریمارکس

سوشل میڈیا کیلئے قانون موجود نہیں لیکن اتھارٹی بنا دی گئی،جو اتھارٹی بنانی ...
سوشل میڈیا کیلئے قانون موجود نہیں لیکن اتھارٹی بنا دی گئی،جو اتھارٹی بنانی ہے وہ بناتے نہیں، جسٹس اطہرمن اللہ کے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام  سے متعلق کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا کیلئے قانون موجود نہیں لیکن اتھارٹی بنا دی گئی،جو اتھارٹی بنانی ہے وہ بناتے نہیں جو نہیں بنانی چاہئے وہ بنا دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا ایکٹ 2017کا ہے،موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بہت بڑارسک اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے،اتنے سال بعد بھی اتھارٹی قائم نہیں ہو سکی،اٹارنی جنرل آئیں پھر اس معاملے کو دیکھیں گے،موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے اور کوئی نہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔