اوکاڑہ میں گھریلو ملازمہ سے ایک سال تک زیادتی اور پھر قتل کا معاملہ ، پولیس نے معمہ حل کر لیا
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اوکاڑہ میں گھریلو ملازمہ کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے تصدیق کی کہ گھرپر کام کرنے والی لڑکی کو قتل کرنے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم لڑکی کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر قتل کردیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ حاملہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کو اسقاط حمل کی دوائی کھلائی۔پولیس کے مطابق لڑکی17اپریل کو ہسپتال میں دم توڑ گئی تو ملزم روپوش ہوگیا تھا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔