سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں : سعودی وزیر سرمایہ کاری 

سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں : سعودی وزیر ...
سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں : سعودی وزیر سرمایہ کاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت اور کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو ترجیح دے رہی ہیں۔

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتاہے ،سعودی عرب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے ،سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان آ کر خوشی محسوس کر رہاہوں ، ہمارا دورہ پاکستان گزشتہ دورے کی کڑی ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت سی اقدار مشترک ہیں ، سعودی حکومت اور کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو ترجیح دے رہی ہیں ۔

سعودی کمپنیاں پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں ملک سمجھتی ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کی درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرے گا، کمرشل سرمایہ کاری ایک مضبوط ذریعہ ہے ، دونوں ممالک کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت دار کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔