حارث رؤف نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا 

حارث رؤف نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا 
حارث رؤف نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تعریف کرنے پر حارث رؤف نے ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کردیا۔

لاہور میں میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیسر نے کہا کہ ویرات کوہلی بڑا بیٹر ہے، تعریف کرنے پر بھارتی بیٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ورلڈ کپ میں صرف کوہلی نہیں ہر کھلاڑی کو جلد آؤٹ کرنا ہدف ہوگا، ہماری نگاہیں ٹرافی پر مرکوز ہیں۔

حارث رؤف نے مزید کہا ہے کہ عامر سینئر ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، بولرز میں مقابلے کی فضا ءہو تو ٹیم کا فائدہ ہوتا ہے، کوئی حسد نہیں، بولرز ایک، دوسرے سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں تو یہ بات ٹیم کے مفاد میں ہی جاتی ہے، کوشش کریں گے کہ ایک یونٹ کے طور پر گزشتہ ورلڈکپ کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

مزید :

کھیل -