پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنےکا فیصلہ کرلیا

پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنےکا فیصلہ کرلیا
پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنےکا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرائی گئی ہے، 24 گھنٹے کے اندر بینک کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی ہو گی،  گندم خریداری مہم میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بھی کسانوں سے گندم خریدے گی تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گندم ہونے کے باوجود بڑی مقدار میں گندم درآمد ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج جمع کروائی جائے گی۔