حماس کے حملے میں 3 فوجی ہلاک، اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی

حماس کے حملے میں 3 فوجی ہلاک، اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی
حماس کے حملے میں 3 فوجی ہلاک، اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ویب ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کے جوابی حملے میں3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کریم شالوم کے علاقے میں حماس کے راکٹ حملے میں 3 فوجی مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔"جیو نیوز" کے مطابق  حماس کے راکٹ حملے میں مارے جانے والوں میں گیواتی بریگیڈ کا سارجنٹ ریوین مارک مورڈیچائی اسولن اور سارجنٹ آئیڈو ٹیسٹا شامل ہیں۔

حماس کے جنگجوؤں کی حملے میں ہلاک ہونے والے تیسری اسرائیلی فوجی سارجنٹ تل شویت کا تعلق اسرائیلی فوج کی نہال بریگیڈ سے تھا۔