آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں،چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں اٹارنی جنرل سے مکالمہ 

آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں،چیف جسٹس کا فیض ...
آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں،چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں اٹارنی جنرل سے مکالمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ اس کیس کو آخرمیں سنیں گے،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے رپورٹ جمع کرائی ہے آپ نے وہ دیکھی ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ ابھی الیکشن کمیشن کی رپورٹ نہیں دیکھی،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تب تک رپورٹ کا جائزہ لے لیں اس کیس کو آخر میں سنتے ہیں،فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت میں مختصروقفہ کردیاگیا

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ پھر آپ وہاں سے فارغ ہو جائیں تو ہمیں بتا دیں پھر کیس سن لیں گے۔