اسلام آباد سے بچھو گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے گئے

اسلام آباد سے بچھو گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے گئے
اسلام آباد سے بچھو گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ بچھو کے 3 کارندے گرفتار کر لیے۔

آج نیوز کے مطابق ڈکیت گینگ بنی گالہ کے ایریا میں واردات کے دوران شہری کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ کے اہلکار پر بھی حملے میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے میں ملوث تھے۔ ملزمان کی شناخت فیضان محمود، زاہد محمود اور حسنین محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3عدد 30بور پسٹل اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی اس کے ساتھ زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ بنی راولپنڈی کا مسروقہ برآمد ہوا، ملزمان کا متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔