روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ:44 رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ:44 رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ:44 رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )روڈ ٹو مکہ کراچی پراجیکٹ کے لئے 44 رکنی سعودی امیگریشن وفد کراچی پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق سعودی ٹیم روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کو کراچی ہوائی اڈے پر سعودی امیگریشن سہولیات فراہم کرے گی۔ سعودی امیگریشن ٹیم کو کراچی میں سعودیہ کے قائم مقام قونصل جنرل، ڈائریکٹر حج مورہ اور ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اے ایس ایف، کسٹمز اے این ایف، بی ایچ ایس اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی موجود تھے۔