ملتان میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت بیان ریکارڈ کروانے پہنچی تو کیا ہوا؟ 

ملتان میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت بیان ریکارڈ کروانے پہنچی تو کیا ...
ملتان میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت بیان ریکارڈ کروانے پہنچی تو کیا ہوا؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو عدالت پیشی کے دوران اہل خانہ نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مداخلت کر کے لڑکی کی جان بچائی اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں لڑکی نے اپنی پسند کی شادی کی جس کے بعد بیان ریکارڈ کروانے عدالت پہنچی جہاں پہلے سے موجود اہل خانہ نے لڑکی پر تھپڑوں ،گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی ، گھر والوں نے لڑکی کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور ساتھ ہی تشدد کرنے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس نے بعد ازاں لڑکی کو سول کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا اور اس کے بعدشوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ۔