میرا دل فدا میری جان فدا۔۔۔

میرا دل فدا میری جان فدا۔۔۔
میرا دل فدا میری جان فدا۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جس نام سے دل بھی بھر آئے
اور آنکھ سے آنسو چھلک پڑیں
جو نام ہے دل کے بہت ہی قریب
وہ نام ہے میرے محمدؐ کا 
میرا دل فدا میری جان فدا
میری آل میرا خاندان فدا
جس در سے پیار کی سوغات ملے 
ہردرد سے دل کو نجات ملے 
اس در پر جاؤں میں بار بار 
میری روح کو آئے گا تب قرار
یوں تو رحمتیں ہیں رب کی بے شمار
پر احسان محمدؐ ہے سب سے جدا
ان کا رتبہ الگ ان کی شان سوا 
ان کی مدح کا حق ہو کیسے ادا
میں تو عاصی میں تو خطاکار ہوں
انکی نظرکرم کی طلبگار ہوں 
کہاں ان کی توصیف کیا میرا مقام 
اس جسارت پر شفقت اشکبار ہوں
کلام :سیدہ شفقت ظہیر

مزید :

شاعری -