پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ جانیے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ ...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

"ہم نیوز" کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 6.32 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی اور اب  پیٹرول کی قیمت 99.93 فی بیرل کے قریب ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 9.70 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.97 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت تقریباً 99.08 فی بیرل ہے۔

یاد رہے یکم مئی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

مزید :

بزنس -