یاسر شاہ’ مین آف دی سیریز‘ محمد حفیظ ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز لے اڑے

یاسر شاہ’ مین آف دی سیریز‘ محمد حفیظ ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز لے اڑے
یاسر شاہ’ مین آف دی سیریز‘ محمد حفیظ ’مین آف دی میچ‘ کا اعزاز لے اڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں ہرانے کے بعدجہاں پاکستان نے سیریز جیتی وہیں کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے اور انعامات کے مستحق ٹھہرے ۔ تفصیلات کے مطابق میچ میں کامیابی کے بعد یاسر شاہ دہرے اعزاز کے حق دار ٹھہرے اور”آوٹ سٹینڈنگ پلیئر آف دی میچ“ اور ”مین آف دی سیریز“ کا اعزاز سمیٹنے میں کامیاب رہے۔
151 رنز بنا کر قومی ٹیم کو فتح دلانے والے محمد حفیظ” مین آف دی میچ“ قرار پائے۔ کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شعیب ملک نے ”سمارٹ پلیئر آف دی میچ “کا اعزاز حاصل کیا۔” کلر فل اننگز آف دی میچ“ کا ایوارڈ اپنے نام کرکے مصباح الحق نے ناقدین و حاسدین کے منہ بند کردیے۔ ڈیڈ پچ پر شاندار فاسٹ بولنگ کرنے والے انگلش بولر جیمز اینڈرسن ” گریٹ بولر آن ڈیڈ پچز“ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -