بھارت میں ایک اور مسلمان بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا

بھارت میں ایک اور مسلمان بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا
بھارت میں ایک اور مسلمان بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا

  

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کو لگام نہ ڈالی جاسکی ، ہندو جنونیوں نے گائے چوری کے شک میں منی پور میں ہیڈماسٹر کولاٹھیاں مار مار کر قتل کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 55 سالہ ہیڈ ماسٹر حشمت علی کے لواحقین نے ملزموں کی گرفتاری تک لاش کی تدفین کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک مسلمان کے دادری جیسے قتل سے منی پور میں کانگرس کی حکومت پریشان ہے، ہیڈماسٹر کے قتل پر بننے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج منی پور میں ہڑتال کی کال دی ہے۔

مزیدجانئے: انتہا پسندی کیخلاف بھارتی ادیبوں کا احتجاج جاری،ارون دھتی رائے کا ایوارڈ واپس کرنے کافیصلہ

کمیٹی کے کنوینر راج الدین کا کہنا ہے کہ ہیڈماسٹر نیک دل اور ایماندار استاد تھا وہ چوری جیسا جرم کرہی نہیں سکتے، پولیس کو پتہ ہے کہ جرم کس نے کیا لیکن وہ اسکے ایکشن نہیں لے رہی،ہم اس وقت تک ہسپتال سے میت نہیں لے کر جائیں گے جب تک انصاف نہیں مل جاتا ، انہوں نے کہا ہم نے وفاقی حکومت سے اس واقعہ میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے جس علاقے میں کشیدگی پائی جا تی ہے وہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ لوگوں نے لکبرگ تھانے پر حملے کی کوشش بھی کی ہے ، ریاست منی پور کی کل آبادی کا ساڑے آٹھ فیصد مسلمان ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -