گوگل نے سام سنگ گیلکسی ایس 6ایج میں 11سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کر دی

گوگل نے سام سنگ گیلکسی ایس 6ایج میں 11سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کر دی
گوگل نے سام سنگ گیلکسی ایس 6ایج میں 11سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ویب ڈیسک)سام سنگ کے سمارٹ فونز دنیا میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں اور کمپنی وقتاً فوقتاً نت نئے ماڈلز مارکیٹ میں متعارف کرواتی رہتی ہے ۔ گوگل کی طرف سے سام سنگ گیلکسی ایس 6ایج پر حالیہ تحقیق کے نتیجہ میں11 سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ کسی بھی صارف کیلئے ایک تشویشناک بات ہو سکتی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق گوگل نے ’پراجیکٹ زیروبگز ہنٹنگ ‘کے نام سے ایک 90روزہ تحقیق میں سام سنگ کے سمارٹ فون کے سافٹ وےئر میں چھپی خامیاں تلاش کی ہیں جس میں تحقیق کاروں نے11مختلف سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی ہے جن میں سے کچھ خامیاں تو ایسی ہیں جن کی وجہ سے ہیکرز آپ کے فون سے آپ کی ذاتی معلومات چرا سکتے ہیں ۔

مزید جانئے: آئی او ایس 9 ’سیری‘ کےچند دلچسپ فیچرز جن سے شاید آپ نا واقف ہیں
پراجیکٹ زیرو کی ٹیم ممبر نیٹلیے سیلوانووچ نے تحقیق کے نتائج کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان خامیوں میں سے زیادہ تشویشناک بگز سافٹ وےئر کو اپ ڈیٹ کرنے سے دور ہو جائیں گے جبکہ کم خطرے والے تین بگز کو ابھی دور کرنا باقی ہے تاہم ان کو بھی بہت جلد دور کرنے کی ہدایات جار ی کی گئی ہیں ۔
سام سنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ماہوار بنیادوں پر سافٹ وئیر اپ ڈیٹس جاری کئے جانے کا پروگرام ان سیکیورٹی سے متعلقہ خدشات کو حل کر دے گا ۔ ریلیز کی گئی پہلی سیکیورٹی اپ ڈیٹ میں گوگل کی طرف سے نشاندہی کی گئی 11میں سے 8خامیوں کو دور کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 3کو نومبر میں جاری کئے جانی والی اپ ڈیٹ میں دور کر دیا جائے گا جو کہ آئندہ ایک دو ہفتوں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

مزید جانئے: لوگ اپنے موبائل فونز پر روزانہ کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
یاد رہے کہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کروڑوں ڈیوائسز میں زیر استعمال ہیں اور گوگل کی جانب سے صارفین کی ذاتی معلومات کے تحفظ اور دیگر سافٹ وئیر سے متعلقہ خامیوں کی نشاندہی گاہے با گاہے کی جاتی رہتی ہے اور متعلقہ کمپنیوں کو بھی اس سے آگاہ کیا جاتا رہتاہے ۔