انگلینڈ سے جیت کر خوشی ہوئی، ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ،مصباح

انگلینڈ سے جیت کر خوشی ہوئی، ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ،مصباح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، ٹیم کے ہر کھلاڑی نے بھرپور محنت کی جس کے باعث کامیابی ملی ، جبکہ انگلش کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین اسپنرز ہیں جن کو کھیلنا آسان نہیں ۔شارجہ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں،ٹیم کے ہر کھلاڑی نے بھرپور محنت کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کیئے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا انگلش کپتان ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ سیریز کے دوران پاکستانی سپنرز کو کھیلنا کافی مشکل رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین سپنرز ہیں جن کو کھیلنا آسان کام نہیں ہے ۔
متحدہ عرب امارات کی وکٹیں بھی کافی مشکل ہیں جس کی وجہ سے ہم پاکستان کے خلاف اس طرح نہیں کھیل سکے جس طرح کھیلنا چاہتے تھے، ہمارے تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیلنے کی کوشش کی مگر پاکستان پر برتری نہیں دکھاسکے