ٹیسٹ سیریز،کک بیٹنگ اور یاسرباؤلنگ کے شعبے میں بازی لے گئے

ٹیسٹ سیریز،کک بیٹنگ اور یاسرباؤلنگ کے شعبے میں بازی لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی باہمی ٹیسٹ سیریز میں ایلسٹرکک بیٹنگ اور یاسرشاہ باؤلنگ کے شعبے میں بازی لے گئے بیٹنگ کے شعبے میں انگلش کپتان ایلسٹرکک چھائے رہے،انہوں نے تین میچز کی پانچ اننگز میں 450 رنز بنائے جس میں ان کی ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں، محمد حفیظ 380 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے بھی ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بنائیں، مصباح الحق 352 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں سکور کیں۔ دوسری جانب باؤلنگ کے شعبے میں یاسر شاہ بازی لے گئے، انہوں نے دو میچز کی چار اننگز میں 15 وکٹیں لیں۔ جیمز اینڈرسن 13 وکٹیں لیکر دوسرے اور شعیب ملک 11 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔