ٹیم نے محنت سے کھیل کر انگلینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کی،شہر یار

ٹیم نے محنت سے کھیل کر انگلینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کی،شہر یار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا کہ ہے کہ پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پوری قوم کو تحفہ دیا ہے او ر ٹیم محنت سے کھیل کر یہ کامیابی اپنے نام کی جس کا اس کو اب ون ڈے سیریز میں فائدہ حاصل ہوگا اور امید ہے کہ کھلاڑی اسی طرح اب ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کریں گے پوری ٹیم اس جیت پر مبارکباد کی مستحق ہے چیئرمین نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی بہت اچھا کھیلے اور انگلینڈ کے خلاف یہ کامیابی بڑی کامیابی ہے کپتان مصباح الحق نے بطور کپتان اور کھلاڑی اپنے فرائض بہت اچھے طریقہ سے سرانجام دئیے ۔