انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16رکنی قومی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16رکنی قومی ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستا ن کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جبکہ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل یونس خان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق ٹیم میں کپتان اظہر علی،احمد شہزاد،محمد حفیظ،یونس خان،شعیب ملک، بابر اعظم،محمد رضوان، سرفراز احمد، انورعلی، عامر یامین،یاسر شاہ، ظفر گوہر،محمد عرفان، وہاب ریاض،راحت علی اور بلال آصف شامل ہیں چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا اعلان بہت سوچ سمجھ کر میرٹ پر کیا ہے اورا مید ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے کامیابی حاصل کریں گے ۔