براڈ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں 50وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر

براڈ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں 50وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ رواں برس ٹیسٹ میچز میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ، براڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کپتان مصباح الحق کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔
شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روز براڈ جب میدان میں اترے تو انہیں رواں سال ٹیسٹ میچز میں پچاس وکٹیں مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار تھی، انہوں نے مصباح الحق کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پچاس وکٹیں مکمل کیں اوررواں سال ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے باؤلر بن گئے۔