زمبابوے نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کو پریکٹس میچ میں شکست دیدی

زمبابوے نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کو پریکٹس میچ میں شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فتح اللہ( نیٹ نیوز) زمبابوے نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کو پریکٹس ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر دورے کا فاتحانہ آغاز کیا۔ فاتح ٹیم نے 277 رنز کا ہدف 47 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 3 وکٹوں پر پورا کیا، ایرون 95 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ایلٹن چیگمبرا نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، سین ولیمز 54 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، مشفق الرحیم، امرالقیس اور انعام الحق کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔